27 اگست 2013 - 19:30
بحران شام کے سلسلے میں مغرب کے رویّے پر ویٹیکن کی تنقید

ویٹیکن کے سرکاری اخبار اوسرویٹررومانو نے بحران شام کے بارے میں مغربی ملکوں کے طرز عمل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے سلسلے میں منطقی طریقہ اختیار کریں۔

ابنا: اس اخبار نے لکھا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عالمی طاقتیں، منطقی تدابیر اختیار کرنے کے بجائے شام پر حملے کی فراق میں ہیں جبکہ مسائل کو حل کرنے میں مذاکرات سے بڑھکر کوئی طریقہ بہتر نہیں ہے۔دنیائے کیتھولیک کے رہنما پوپ فرانسیس نے بھی حال ہی میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شامی عوام کی مدد اور اس ملک کے بحران کا پرامن راہ حل تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ اقوام متحدہ میں ویٹیکن کے مستقل  مندوب نے بھی بحران شام  اوراس ملک کی حکومت پر عائد کئے جانے والے الزامات کے سلسلے میں انصاف سے کام لئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ و برطانیہ سمیت بعض مغربی ممالک، شام کی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک کے خلاف فوجی حملہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے علاقے کے حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی حکومت، ہمیشہ یہ دعوی کرتی رہی ہے کہ اس نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ہے۔

.......

/169